ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی جیل سے 12انتہائی خطرناک قیدی فرار

امریکی جیل سے 12انتہائی خطرناک قیدی فرار

Tue, 01 Aug 2017 21:41:01  SO Admin   S.O. News Service

الاباما،یکم اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کی ریاست الاباما میں قائم ایک جیل سے اتوار کے روز ایک درجن انتہائی خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ہونے والے قیدیوں میں سے چھ کو پکڑ لیا گیا ہے جب کہ چھ ابھی تک فرار ہیں۔ ان میں اقدام قتل کے الزام میں قید مجرم بھی شامل ہیں۔الاباما کے علاقے ووکر کے پولیس چیف نے ایک بیان میں بتایا کہ جیل سے ایک درجن خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے جن میں سے چھ کو دوبارہ گرفتار کریا لیا گیا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا قیدی کب اور کیسے فرار ہوئے تھے۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے جگہ جگہ پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


 


Share: